اسرائیل کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ایران

ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شام کے خلاف کی جانےو الی حالیہ "جارحیت” پر اسرائیل کو پچھتانا پڑے گا۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سعید جلیلی نے یہ بیان پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق کے دورے کے دوران میں دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں جلیلی ان کا کہنا […]

سپریم کورٹ: وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے منگل کو ‘رینٹل پاور کیس’ میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام 16 نامزد ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ  نے منگل کو مقدمے کی سماعت کے دوران احتساب کے قومی […]

پاکستانی سینماؤں پر بھارتی فلموں کا راج

پاکستانی فلمی صنعت یعنی لالی وڈ کی بحالی کے دعوے خوش کن ہیں مگر عملی طور پر اس کے کوئی نتائج سامنے نہیں آئے اور سال 2012ء میں بھی پاکستانی سینماؤں پر بالی وڈ یعنی بھارتی فلموں کا راج رہا۔ اس سال 45 بھارتی فلمیں پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ پاکستان فلم […]

اقوام متحدہ نے فلسطین کو ’ آبزرور‘ کا درجہ دے دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کثیر تعداد میں رائے دہی کےذریعے فلسطین کو ’غیر رکن مبصر درجہ‘ دے دیا ہے۔ قرارداد  کے حق میں 138 ، مخالفت میں نو جب کہ 41ممالک نے ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔ جمعرات کے روز قرارداد منظور ہونے پر اسمبلی کے ایوان میں مسرت کا اظہار کیا گیا۔  […]

لڑائیوں کے بعد فلسطین میں سکون کا پہلا دن

ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک ایک دوسرے پر گولہ باری اور حملوں کےبعد فلسطینیوں اوراسرائیلیوں نے جمعرات کا دن نسبتاًسکون کے ساتھ گذارا۔ بین الاقوامی ثالثی  میں طے پانے والے فائربندی کےمعاہدے کے کئی گھنٹوں کے بعد اس شورش زدہ علاقے کے شہری جمعرات کی رات کسی خوف کے بغیر سوکر گذاریں گے۔ اگر […]

گوئٹے مالا میں زلزلہ، اڑتالیس ہلاک

سان مارکوس: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں سات عشاریہ چار کی شدت سے آنے والے زلزے میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد لاپتہ ہیں۔ زلزلہ دس بج کر پینتیس منٹ پر آیا۔ صدر اوٹو پیریز مولنا نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے فوج طلب کرلی ہے۔ […]

زچگی کے دوران اموات کی بڑی وجہ کم عمری کی شادیاں

پاکستان میں اعداد و شمار کے مطابق  ہر 20 منٹ بعد زچگی کے دوران ایک حاملہ خاتون موت کے منہ میں چلی جاتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک بڑی وجہ کم عمری کی شادیاں ہیں۔ آخری مرتبہ پانچ سال قبل کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ایک […]

باغی کبھی فتح یاب نہیں ہوں گے

شام کے صدر بشارالاسد نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف جنگ میں باغی کبھی بھی فتح یاب نہیں ہوں گے ، لیکن ان کا کہناہے کہ مذاکرات کے لیے ان کے دروازے بدستور کھلے ہیں۔ ان کا یہ بیان مصر کے ہفت روزہ الاحرام العربی کے جمعے کے شمارے میں شائع ہواہے۔ مسٹر اسد کا […]

اسرائیل ایران پر حملے کے لیے تیار ہے: نتن یاہو

منگل کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے اشارةً کہاہے کہ بین الاقوامی لیڈر ایران پر حملے سے اس وقت تک باز رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں جب تک پابندیوں اور سفارتی دباؤ کے نتائج دیکھ نہیں لیتے۔ لیکن اب کے صبر کا پیمانہ لبریز  ہورہاہے۔ ان کا کہناتھا کہ  دنیا […]

اقوام متحدہ کے ماہرین کی آمد پر اراکین پارلیمان کی تنقید

جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی پاکستان آمد پر اراکین پارلیمان کی جانب سے تنقیدی بیانات سامنے آئے ہیں اور  دلچسپ امر یہ ہے کہ پارلیمان کے اجلاس میں یہ بیان حکومت میں شامل اراکین کی طرف سے دیئے گئے۔ اقوام متحدہ کا وفد دس روزہ دورے پر اتوار کو اسلام […]

پاکستان کا روس سے نیا پیار

ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی و علاقائی معاملات میں روس کے بڑھتے ہوئے قد کاٹھ کا حامی ہے۔ یہ بات صدر آصف علی زردای نے پیر کو روسی وزیر کھیل وٹلی ایل مٹکو کے ساتھ ملاقات میں کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس […]

امریکہ کے بعد پاکستان کا نیا دوست ۔۔۔ روس

ذرائع ابلاغ عامہ نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی بری افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ماہ ستمبر میں ماسکو پہنچیں گے۔ ماسکو میں وہ نہ صرف روس کی فوج کے اعلٰی حکام بلکہ صدر روس ولادیمیر پوتن سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عملی طور پر ایک ہی وقت میں […]

ترکی، فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 25فوجی ہلاک

ترکی میں فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے 25 فوجی ہلاک اور 4 زخمی،ہوگئے ۔ فوجی حکام کے مطابق مغربی ترکی کے صوبے عافیون کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا رات گئے ہوا دھماکے سے 25 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم موقع پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ […]

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے اور ملک بدنام، چیف جسٹس

بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور ملک بدنام ہو رہا ہے۔ آج سماعت کی ابتداء میں […]

پشاور: خودکش بم دھماکے میں غیرملکیوں سمیت4 ہلاک

پشاور میں آبدرہ روڈ پر پیر کی صُبح ایک خودکش بم دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت کم ازکم چار افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری اپنی کار امریکی قونصل خانے سے باہر آنے والی ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔ مرنے یا زخمی ہونے […]

روس کو مسلمانوں میں تفرقہ پڑ جانے پر تشویش : لاوروو

روس کو "سنّی اسلام پسندی” سے خطرہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے اندر تفرقہ پڑ جانے کی تشویش ہے۔ یہ بات روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے ٹی وی چینل "سکائی نیوز عربیہ” کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے جو آج وزارت خارجہ کی سائٹ پہ شائع کیا گیا ہے۔ ” ہمیں ڈر ہے […]

کوئٹہ میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک، شہر میں کشیدگی

جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شیعہ ہزارہ برادری کے لوگ کو ئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقعہ سبزی منڈ ی سے سبزی خر ید کر واپس جا رہے تھے […]

گوادر پورٹ کا کنٹرول اب چین کے پاس ہو گا

برطانوي اخبار’فنانشل ٹائمز‘کے مطابق پاکستان گوادر پورٹ کا کنٹرول سنگاپور سے لے کر چين کے حوالے کرنے جا رہا ہے. سنگاپور فوري طور پر بندر گاہ کے کنٹرول پاکستان کے حوالے کرنے پر تيار ہے.پاکستان نے اس کي منظوري دے دي ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان اپني اسٹريجيک بندر گاہ گوادر کا آپريشنل کنٹرول سنگاپور […]

قبائلی علاقوں میں حملے فوج کے لیے پیغام

دلاور خان وزیر بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قبائلی علاقوں کے مبصرین کا […]

کراچی میں بدامنی جاری، دو روز میں 25 افراد ہلاک

کراچی میں بدامنی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب گزشتہ دو دنوں کے دوران 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کی رات تک مرنے والوں کی تعداد 17ہوچکی تھی جبکہ منگل کو مزید 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب سی آئی ڈی نے کورنگی میں ایک گودام پر چھاپا مار […]

بلوچستان: پُر تشدد واقعات میں 8 ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں مختلف پرتشدد واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ تشدد کا تازہ ترین واقعہ پیر کی صبح کوئٹہ میں سپنکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد موقع پر ہلاک […]

افغان فوجی کی فائرنگ سے 2 نیٹو اہلکار ہلاک

افغان نیشنل آرمی کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے نیٹو کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ نیٹو حکام کے مطابق پیر کو مشرقی صوبے لغمان میں پیش آنے والے اس واقعے میں اتحادی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔ افغان فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف […]

تہران سربراہی اجلاس،ناوابستہ تحریک کے اہداف حاصل کرنے کا بہترین موقع

اقوام متحدہ کے نامتوازن ڈھانچے کی بنا پر دنیا طاقتور اقلیت اور کمزور اکثریت میں تقسیم ہوگئی۔ یہ طاقتور اقلیت جس کی تعداد انگلیوں کی تعداد سے زیادہ نہیں ہے آج بھی ساری دنیا پر حکومت کر رہی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اسی اقلیت کی خود سرانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج کی […]

ایران: غیر جانبدار ملکوں کی تحریک کا سربراہ اجلاس

درجنوں مملکتوں کے  سربراہانِ  سمیت، تقریباً 120 ملکوں کے نمائندے غیر جانبدار ملکوں کی  تحریک  کے سربراہ اجلاس کے سلسلے میں اگلے ہفتے تہران میں جمع ہوں گے۔  اس طرح, ایران  کو  بین الاقوامی سطح پر   اپنی  الگ تھلگ ہوجانے کی کیفیت کو ختم کرنے کا موقع ملے گا اور غیر وابستہ ملکوں کی تحریک  […]

میکسیکو: فائرنگ سے دو امریکی شہری زخمی

میکسیکو میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے امریکی سفارتخانے کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پولیس مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا کررہی تھی اور اس نے غلطی سے امریکی سفارتخانے کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ دونوں امریکی شہریوں کو گولیو ں کے زخم آئے ہیں اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا […]

ناوابستہ تحریک کے اجلاس سے صیہونی حکومت پر بوکھلاہٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس پابندیوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ علاء الدین بروجردی نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے تمام […]

افغانستان: امریکی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی

افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی کی عالمی مہم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی ہے، اور ان میں سے نصف اہلکار گزشتہ 27 ماہ کے دوران مارے گئے۔ 2001ء میں شروع ہونے والی اس جنگ میں بڑی تعداد میں افغان آرمی اور پولیس کے اہلکار بھی مارے گئے۔ […]

ڈرون حملوں پر پاکستان کا امریکہ سے احتجاج

پاکستان نے قبائلی خطے شمالی وزیرستان میں تواتر سے ہونے والے امریکی میزائل حملوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔ افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ایک ہفتے سے کم عرصے میں اب تک ہونے والے چار ڈرون حملوں میں کم از کم 23 افراد مارے جا […]

وزیرستان ڈرون حملے میں 18 ہلاک

پاکستان کے قبائلی خطے وزیرستان میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے تین مراکز پر ڈرون طیاروں سے داغے گئے میزائلوں سے کم از کم  18 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام اور قبائلی ذرائع کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کو تقسیم کرنے والی وادی شوال میں امریکی میزائل حملوں کا ہدف عسکریت […]

او آئی سی میں شام کی رکنیت معطل کرنے کا خیر مقدم

امریکہ نے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کی طرف سے شام کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ آرگنائیزیشن آف اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کا فیصلہ شام کے صدر بشار الاسد کے لیے […]

بڑی عمر کا ہیرو، آدھی عمر کی ہیروئن

کہتے ہیں کہ لڑکیوں سے ان کی عمر اور مردوں سے ان کی تنخواہ نہیں پوچھنی چاہئے۔ ۔۔لیکن جناب عمر ایک ایسی چیز ہے جو ایک بار مل جائے تو پھر بڑھتی ہی چلی جاتی ہے گھٹتی کبھی نہیں۔ عمر پر کسی کو کوئی اعتراض ہونا بھی نہیں چاہئے کہ اس پر بھلا اپنابس کب […]

جنوبی افریقہ : گینڈوں کے بچوں کا پہلا مرکز

گینڈوں کے یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم کیے جانے والے پہلے مرکز نے جنوبی افریقہ میں کام شروع کردیا ہے۔ گینڈوں کے تحفظ کی ایک ماہر کیرن ٹرینڈلر نے کہاہے کہ اس مرکز کا قیام بے سہار اور اپنے ماں باپ سے بچھڑ جانے والے گینڈوں کے بچوں کی […]

افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 اتحادی فوجی زخمی

افغانستان میں اتحادی افواج پر مقامی ساتھیوں کی طرف سے رواں ماہ ہونے والے پانچویں حملے میں دو غیر ملکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ نیٹو اور افغان حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مشرقی ننگرہار صوبے میں پیر کو پیش آیا، جہاں ضلع اچن میں ایک مقامی پولیس اہلکار اتحادی فوجیوں پر اچانک فائرنگ […]

بھارت: کرپشن کے خلاف احتجاج پر یوگا گرو گرفتار

بھارت میں پولیس نے بدعنوانی کے خلاف  ایک احتجاجی ریلی  کی قیادت کرتے ہوئے پارلیمان کی جانب جانے کی کوشش کرنے والے ایک مشہور یوگا گرو کو حراست میں لے لیا ہے۔ پیر کو جب مظاہرے کے دوران میں پولیس نے بابا رام دیو نامی معروف یوگا گرو کو حراست میں لیا تو انہوں نے […]

امریکہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک یونیورسٹی کیمپس میں ایک مسلح شخص کے اطراف میں فائرنگ کرنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے […]

دنیا کا ایک اہم ترین مسئلہ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ افغانستان بلکہ پوری دنیا کی آج کی سب سے بڑی مشکل نیٹو کے رکن ملکوں کی توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں۔صدر مملکت نے افغانستان سے متعلق پانچویں اقتصادی کانفرنس میں جو اسلامی جمہوریہ ایران ۔تاجیکستان۔افغانستان اور پاکستان کے صدور کی شرکت سے […]

صدر احمدی نژاد مکہ معظمہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد آج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد مکہ معظمہ میں ہونے والے اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سعودی عرب گئے ہیں۔ مدینہ ایرپورٹ پر اس مقدس شہر کے گورنر اور دیگر ا علی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جناب احمدی نژاد […]

نجی ٹی وی چینلز پر فحاشی روکنے کی درخواستوں کی سماعت

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ فحاشی کی واضح تعریف تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینلز پر فحش اور غیر اخلاقی مواد نشر کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے […]

بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے سے 13 ہلاک

بنگلہ دیشں میں حکام کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں ایک مسجد کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ سلہٹ ضلع کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ بجلی گرنے سے 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ جمعہ کی شب نماز کے بعد جب […]

کابل پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں مقامی اور نیٹو افواج نے ایک مشترکہ چھاپے میں پانچ مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں کو عین اُس وقت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہےجب وہ مبینہ طور پر کابل میں حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ نیٹو نے اتوار کو جاری ہونے والےایک بیان میں کہا ہے کہ افغانوں کی زیرقیادت مشترکہ […]

چین: سیاست دان کی اہلیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ

چین میں حکام کی حراست میں موجود ایک اہم سیاست دان کی اہلیہ کے خلاف ایک برطانوی تاجر کے قتل کا مقدمہ آغاز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی  مکمل ہوگیا۔ حکمران جماعت ‘کمیونسٹ پارٹی’ کے سابق رہنما بوژیلائی کی اہلیہ گو کیلائی  کے خلاف ملک کے مشرقی شہر ہیفے میں مقدمے کی سماعت جمعرات […]

حامد انصاری نے دوسری مدت کے لیےنائب صدارت کا عہدہ سنبھال لیا

محمد حامد انصاری نے ہفتے کے روز دوسری مرتبہ نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اُن سے  راشتری بھون  میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے عہدے  کا حلف لیا۔ حامد انصاری رادھا کرشن کے بعد دوسرے شخص ہیں جنھیں مسلسل دوسری مدت کے لیے ملک کا نائب […]

افریقہ میں شیروں کا غیر قانونی شکار

افریقی جنگلات کا نام آتے ہی ذہن میں جنگل کے بادشاہ شیر کا تصور ابھرتا ہے۔ لیکن شیروں کی ہڈیوں کےحصول کے لیے ان کا غیر قانونی شکار افریقی ممالک کی حکومتوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ذمہ داران کے لیے عرصہ دراز سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک غیر […]

شام کے معاملے پر ترکی اور امریکہ اشتراک عمل بڑھائیں گے

امریکی  وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ صدر بشار الاسد سے نبرد آزما شامی باغیوں کی حمایت کے سلسلے میں باہمی اشتراک عمل کو مزید فروغ دیں گے۔ وزیر خارجہ نے استنبول میں اپنے ترک ہم منصب احمد داؤداگلو کے ہمراہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب میں شام کی حزب […]

صومالیہ: نامور صحافی قتل

مسلح افراد نےصومالیہ کے  ایک مشہور صحافی کو ہلاک کر دیا ہے، اور اِس طرح  یہ دنیا میں پیشہ ور صحافیوں  کے لیےخطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے یوسف علی عثمان  کو،  جو  ’فارے‘ کے نام سےجانے جاتے تھے،  اتوار کے روز موغادیشو کے دھرکینلی ضلع میں گولیاں مار کر ہلاک […]

آبی وسائل کے تحفظ کے اقدامات

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نےدنیا کے سمندروں کے وسائل کے تحفظ   کے لیے ایک  نئے لائحہ عمل کا  اعلان کیا ہے۔ اتوار کو جنوبی کوریا کے شہر یؤسو  میں ایک  اجلاس سے خطاب کے دوران مسٹر بان نے متنبہ کیا کہ  انسانوں کی بےجا   تگ و دو   کے باعث سمندری وسائل […]

پاکستان: بم دھماکے اور فضائی کارروائی میں 13 ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطے میں اتوار کو ایک بم دھماکے اور لڑاکا طیاروں کی عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری میں تین فوجیوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکا شمالی وزیرستان میں ہوا جہاں میر علی سے سرحدی خطے کے انتظامی مرکز […]

انسداد پولیو کی مہم درست سمت میں بڑھ رہی ہے

پاکستان کی انسداد پولیو کی قومی مہم کی خیر سگالی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سلامتی کے خدشات اور بعض دیگر تحفظات کے باوجود عالمی ادارہ صحت اس بات کا معترف ہے کہ جسمانی معذوری کا سبب بننے والی اس بیماری کے خلاف […]

کاروبار

پاک امریکہ معاشی تعلقات مثبت سمت میں جارہے ہیں: حفیظ شیخ

پاک امریکہ معاشی تعلقات مثبت سمت میں جارہے ہیں: حفیظ شیخ

وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے پاکستانی وفد کی امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی اب تک کی ملاقاتیں ’کافی مفید رہی ہیں‘ جن کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اُنھوں نے یہ بات بدھ کے روز پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی اخباری  کانفرنس […]

آج کے کالم

قومی اسمبلی ….، اراکین اسمبلی کی باوقار رخصتگی

قومی اسمبلی ….، اراکین اسمبلی کی باوقار رخصتگی

حالیہ ہفتے میں تمام تر دھندلے منظرنامے کے باوجود ایک ایسی جاندار تصویر اخبارات اور سکرین کی زینت بنی…. جواس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئی….، یا یوں کہیے کہ اس کا کبھی موقع آنے ہی نہیں دیا گیا، یہ تصویر تھی سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کیساتھ اپنی آئینی مدت پوری کرنیوالی قومی […]

دنیا بھر سے

ینگ ڈاکٹروں نے 14 روز سے جاری اپنی بھوک ہڑتال

ینگ ڈاکٹروں نے 14 روز سے جاری اپنی بھوک ہڑتال

قاسم حسین آخر کار 17فروری 2013ءکو پنجاب کے ینگ ڈاکٹروں نے 14 روز سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس میں ملاقات کی۔جس پر وزیراعلیٰ نے ترجیحی بنیادوں پر ینگ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی چنانچہ […]

عالم اسلام

لخدربراہیمی اور روسی وزیر خارجہ کی ماسکو میں ملاقات

لخدربراہیمی اور روسی وزیر خارجہ کی ماسکو میں ملاقات

اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ امن ایلچی نے روسی وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات کی ہے تاکہ شام کے بحران کے حل کا کوئی راستہ نکالا جاسکے۔ لخدربراہیمی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان یہ ملاقات ہفتے کے روز ماسکو میں ہوئی  جہاں  خصوصی ایلچی نے انہیں شام کے […]